ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کرناٹکا کے نوجوانوں کے لئے سنہرہ موقع : 22مارچ کو کاروار کدمبا بحریہ اڈے میں فوج بھرتی ریلی

کرناٹکا کے نوجوانوں کے لئے سنہرہ موقع : 22مارچ کو کاروار کدمبا بحریہ اڈے میں فوج بھرتی ریلی

Mon, 13 Mar 2017 20:34:52    S.O. News Service

کاروار :13/مارچ    (ایس او نیوز) ہندوستانی بحریہ فوج (نیوی ) نے صر ف کرناٹکا ریاست کے اہل امیدوار (مرد) کے سیلر اینٹری اور سنئیر سکینڈری رکیروٹ کے لئے کاروار کے ارگا میں واقع انڈین نول شپ کدمبا (کدمبا بحری اڈہ ) پر 22مارچ بروز بدھ کی صبح سے فوج بھرتی ریلی کا انعقاد کیا ہے۔

فوج میں بھرتی کے  خواہش مند اہل  امیدواروں کولازمی ہے کہ وہ ان شرائط کو پوراکریں:

پی یوسی دوم میں سائنس میں کامیاب ہوں ۔ امیدواروں کا پی یو سی دوم کے  ریاضی (حساب) اور طبیعات (فزکس )مضامین میں لازمی طورپر کامیاب ہونا ضروری ہے  ، کیمسٹری ، بایولوجی ، کمپوٹر سائنس ان تین میں سے ایک مضمون میں پاس ہوئے ہوں۔ اور امیدواروں کی پیدائش  01-08-1996سے 31-07-2000کے درمیان ہوئی ہو۔

فوج میں بھرتی کے لئے تحریری امتحان ، فزیکل فٹنس ٹسٹ اور میڈیکل فٹنس امتحان دینا ہوگا۔ تحریری امتحان میں انگریزی ، سائنس، حساب اور جنرل نالج شعبہ جات پر مبنی  سوالات پوچھے جائیں گے۔ تمام سوالات معروضی (Objective) ہونگے۔ فزیکل فٹنس ٹسٹ میں امیدوار کو 7منٹ میں 1.6کلومیٹر دوڑ لگانی ہوگی۔ 20اسکاویاٹ اپس (اٹھک بیٹھک ) اور 10پش اپس کرنے ہونگے۔

جو امیدوار اس بھرتی کی ریلی میں شریک ہونا چاہتے ہوں، اُن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  اسپورٹس شوز اور شارٹ کے ساتھ آئیں۔ سیلرس اینٹری میں تقرری کے لئے اصولو ں کے مطابق میڈیکل ٹسٹ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں زائدجانکار ی کے لئے انڈین نیوی ویب سائٹ www.joinindiannavy.gov.in وزٹ کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی Indian navy recruitment drive for sailor entry, senior secondary recruits-2/2017 march  نامی مخصوص ویب سائٹ پر کلک کرکے مکمل جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔

خواہش مند طلبا ریلی میں شامل ہونے کے دوران  ایس ایس ایل سی  مارکس کارڈ کی اصل اور زیراکس (Attested) ، پی یو دوم کا مارکس کارڈ اور سند کی اصل اور زیراکس (Attested)  ، خود کا پتہ لکھا ہوا 22سنٹی میٹر لمبا اور 10سنٹی میٹر چوڑا لفافہ  جس پر 10روپئے کا اسٹامپ چسپاں ہو، رہائشی سند کی اصل اور اٹیسٹیڈ زیراکس ، حالیہ 7پاسپورٹ سائز کلر فوٹو لازمی طورپر ساتھ لانا ضروری ہے۔


Share: